🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. يَزِيدُ بْنُ رُكَانَةَ
یزید بن رکانہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1538
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَاشِمِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: مَا نَوَيْتَ بِذَلِكَ؟ قَالَ: وَاحِدَةً، قَالَ: آللهِ؟ قَالَ: آللهِ، قَالَ: هِيَ عَلَى مَا أَرَدْتَ.
سیدنا رکانہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں اپنی بیوی کو طلاقِ بتہ (یعنی قطعی طلاق) دے دی، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہاری اس سے کیا نیت تھی؟“ انہوں نے عرض کیا: ”صرف ایک طلاق کی“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا اللہ کی قسم (تمہاری نیت ایک ہی کی تھی)؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم (یہی نیت تھی)!“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر یہ طلاق اسی نیت کے مطابق واقع ہوئی ہے جو تم نے کی تھی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/يزيد بن ركانة/حدیث: 1538]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده لين .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1177، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2208، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2051، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2272، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2861، 2862، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4612، 4613، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1535»

الحكم على الحديث:
إسناده لين


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1538 in Urdu