🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
111. مُسْنَدُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ
عقبہ بن عامر الجہنی کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1761
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْإِسْكَنْدَرِيَّةِ مِنْ هَمْدَانَ حَدَّثَهُ يُقَالُ لَهُ: أَبُو عَلِيٍّ، قَالَ: خَرَجْنَا فِي سَفَرٍ وَمَعَنَا عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ، فَقُلْنَا لَهُ: صَلِّ بِنَا رَحِمَكَ اللهُ، فَقَالَ: لَا أَفْعَلُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ أَمَّ النَّاسَ فَأَصَابَ الْوَقْتَ وَأَتَمَّ الصَّلَاةَ فَلَهُ وَلَهُمْ، وَمَنِ انْتَقَصَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعَلَيْهِ وَلَا عَلَيْهِمْ.
ابو علی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں روانہ ہوئے اور ہمارے ساتھ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ موجود تھے، ہم نے ان سے گزارش کی کہ اللہ آپ پر رحم فرمائے! آپ ہمیں نماز پڑھائیے، تو انہوں نے جواب دیا: ”میں ایسا نہیں کروں گا“، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”جس شخص نے لوگوں کی امامت کی، پس اس نے وقت کی رعایت رکھی اور نماز کو مکمل طریقے سے ادا کیا تو اس کا اجر اس کے لیے بھی ہے اور ان (مقتدیوں) کے لیے بھی، اور جس نے اس میں سے کچھ بھی کم کیا تو اس کا وبال اسی (امام) پر ہوگا، مقتدیوں پر نہیں ہوگا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عقبة بن عامر الجهني/حدیث: 1761]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 580، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 983، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16854، وأخرجه فتح الباري برقم: 662، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 787، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2221، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2196، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 529، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1755»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1761 in Urdu