🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1797
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ جَارِيَةَ، عَنْ جَابِرٍ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ عَلَى رَجُلٍ يُصَلِّي عَلَى صَخْرَةٍ فَأَتَى نَاحِيَةً فَمَكَثَ مَلِيًّا، ثُمَّ انْصَرَفَ فَوَجَدَ الرَّجُلَ يُصَلِّي عَلَى حَالِهِ، فَقَامَ فَجَمَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، عَلَيْكُمْ بِالْقَصْدِ، عَلَيْكُمْ بِالْقَصْدِ، فَإِنَّ اللهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو ایک چٹان پر نماز پڑھ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک طرف تشریف لے گئے اور وہاں کافی دیر قیام فرمایا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس پلٹے تو اس شخص کو بدستور اسی حالت میں (نماز پڑھتے ہوئے) پایا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اکٹھا کر کے (توجہ دلاتے ہوئے) فرمایا: ”اے لوگو! تم میانہ روی اختیار کرو، تم میانہ روی اختیار کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ (تمہیں اجر و ثواب سے نوازنے میں) نہیں اکتاتا یہاں تک کہ تم خود (کثرتِ عمل سے) اکتا جاؤ۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1797]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: المرفوع منه فقط»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4241، وأخرجه فتح الباري برقم: 6098، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3741، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 357، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1791»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1797 in Urdu