🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1803
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ جَارِيَةَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: جَاءَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي مَكْفُوفُ الْبَصَرِ شَاسِعُ الْمَنْزِلِ، فَكَلَّمَهُ فِي الصَّلَاةِ أَنْ يُرَخِّصَ لَهُ أَنْ يُصَلِّيَ فِي مَنْزِلِهِ، قَالَ: أَتَسْمَعُ الْأَذَانَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: ائْتِهَا وَلَوْ حَبْوًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابنِ امِ مکتوم رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں بینائی سے محروم ہوں اور میرا گھر بھی دور ہے“، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں گفتگو کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں گھر میں ہی نماز ادا کرنے کی رخصت عطا فرما دیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اذان کی آواز سنتے ہو؟“، انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر (جماعت کے لیے) حاضر ہوا کرو خواہ تمہیں ہاتھوں اور گھٹنوں کے بل رینگ کر ہی آنا پڑے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1803]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قوله: (ولو حبوًا)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14531، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3738، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2164، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1031/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1797»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1803 in Urdu