🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1956
قَالَ أَبُو عُثْمَانَ، قَالَ لَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ: أَعْطَانَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِرَابًا فِيهِ تَمْرٌ، فَلَمَّا نَفِدَ وَجَدْنَا فَقْدَهُ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِالشَّيْءِ، قَالَ: وَأَخْرَجْنَا مِنْ عَيْنَيْهِ كَذَا وَكَذَا جَرَّةً مِنْ وَدَكٍ، قَالَ: فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَنَا هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ؟.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کھجوروں سے بھرا ہوا ایک تھیلا عطا فرمایا، پھر جب وہ کھجوریں ختم ہو گئیں تو ہمیں ان کی کمی کا شدت سے احساس ہوا، چنانچہ (تنگیِ خوراک کی وجہ سے) ہر شخص تھوڑی بہت چیزیں لانے لگا۔“ (اس عظیم الجثہ مچھلی کے بارے میں) انہوں نے بیان کیا: ”اور ہم نے اس کی آنکھوں کے حلقوں سے چربی کے اتنے اتنے مٹکے نکالے تھے۔“ مزید کہا: ”پھر جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس اس (کے گوشت) میں سے کچھ موجود ہے؟“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1956]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا متصل بالذى في قبله. وهكذا»
«أخرجه ابن حبان [5259، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1951»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1956 in Urdu