🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1974
حَدَّثَنَا عَمْرٌو، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا جَابِرُ، أَتَزَوَّجْتَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: بِكْرًا أَوْ ثَيِّبًا؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا، بَلْ ثَيِّبًا، قَالَ: فَهَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُكَ وَتُلَاعِبُهَا؟ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أَبِي قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ وَتَرَكَ تِسْعَ بَنَاتٍ، وَهُنَّ لِي تِسْعُ أَخَوَاتٍ، فَلَمْ أُحِبَّ أَنْ أَجْمَعَ إِلَيْهِنَّ جَارِيَةً خَرْقَاءَ مِثْلَهُنَّ، وَلَكِنِ امْرَأَةً تَمْشُطُهُنَّ وَتَقُومُ عَلَيْهِنَّ، قَالَ: أَصَبْتَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اے جابر! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟“ میں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کسی کنواری سے کی ہے یا بیوہ سے؟“ میں نے عرض کی: ”نہیں، بلکہ ایک بیوہ سے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کسی نوعمر لڑکی سے نکاح کیوں نہ کیا کہ تم اس کے ساتھ کھیلتے اور وہ تمہارے ساتھ کھیلتی؟“ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے والد (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ) غزوہ احد کے دن شہید ہو گئے تھے اور انہوں نے نو بیٹیاں چھوڑی ہیں، جو میری نو بہنیں ہیں، اس لیے میں نے یہ مناسب نہ سمجھا کہ ان کے پاس ان جیسی ہی کوئی ناتجربہ کار لڑکی لے آؤں، بلکہ ایسی خاتون سے نکاح کرنا بہتر سمجھا جو ان کے بالوں میں کنگھی کرے اور ان کی دیکھ بھال کر سکے،“ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے درست فیصلہ کیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1974]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3826، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 715، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1100، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1860، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13764، 13894، 13967، 14447، 14480، 14544، 14595، 14771، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2216، وأخرجه فتح الباري برقم: 1706، 2122، 2185، 2569، 3898، 6024، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15359، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2551، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3410، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 187، 649، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1969»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 1974 in Urdu