🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2002
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ السُّلَمِيُّ قَالَ سُفْيَانُ: أُرَاهُ ابْنَ عَلِيٍّ ابْنَ عَمِّ الْمَنْصُورِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، سَمِعَ جَابِرًا قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا جَابِرُ، عَلِمْتُ أَنَّ اللهَ أَحْيَا أَبَاكَ فَقَالَ لَهُ: تَمَنَّ عَلَى اللهِ، فَقَالَ: أَرْجِعُ إِلَى الدُّنْيَا فَأُقْتَلُ مَرَّةً أُخْرَى، قَالَ: إِنِّي قَضَيْتُ أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”اے جابر! مجھے معلوم ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کو (برزخی زندگی میں) زندہ کیا اور ان سے فرمایا کہ ’مجھ سے کسی چیز کی تمنا کرو‘، تو انہوں نے عرض کیا: ’(اے میرے رب!) مجھے دوبارہ دنیا کی طرف لوٹا دیا جائے تاکہ میں ایک بار پھر (تیری راہ میں) شہید کیا جاؤں‘، اس پر اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میں یہ فیصلہ فرما چکا ہوں کہ وہ (یعنی فوت شدگان دنیا کی طرف) واپس نہیں لوٹائے جائیں گے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2002]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14467، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15757، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 540، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1998»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2002 in Urdu