🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2014
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، سَمِعَهُ مِنْ جَابِرٍ، وَعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ فِيهَا دَارًا، أَوْ قَصْرًا، فَسَمِعْتُ فِيهِ صَوْتًا، أَوْ ضَوْضَاءَ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ قِيلَ: هُوَ لِابْنِ الْخَطَّابِ، قَالَ سُفْيَانُ: زَادَ ابْنُ الْمُنْكَدِرِ: فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَهُ، فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ، فَبَكَى عُمَرُ، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، أَوَ أَغَارُ عَلَيْكَ.؟
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے وہاں ایک گھر یا محل دیکھا اور وہاں کوئی آواز یا شور سنا، میں نے دریافت کیا کہ یہ کس کا ہے؟ تو بتایا گیا کہ یہ ابنِ خطاب (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) کا ہے۔“ سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابنِ منکدر رحمہ اللہ نے اپنی روایت میں یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”میں نے اس میں داخل ہونے کا ارادہ کیا لیکن مجھے تمہاری غیرت یاد آگئی۔“ (یہ سن کر) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور عرض گزار ہوئے: اے اللہ کے نبی! کیا بھلا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملے میں بھی غیرت کروں گا؟ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2014]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3476، 4928، 6621، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2394، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13909، وأخرجه فتح الباري برقم: 1098، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2073، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2010»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2014 in Urdu