🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2026
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، وَزُهَيْرٌ قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَجُلًا وَسِخَةً ثِيَابُهُ، فَقَالَ: أَمَا وَجَدَ هَذَا مَا يُنَقِّي ثِيَابَهُ؟ وَرَأَى رَجُلًا ثَائِرَ الشَّعَرِ، فَقَالَ: مَا وَجَدَ هَذَا مَا يُسَكِّنُ بِهِ شَعَرَهُ؟.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے شخص کو دیکھا جس کے کپڑے میلے کچیلے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا اس شخص کو کوئی ایسی چیز میسر نہیں آئی جس سے یہ اپنے کپڑے صاف ستھرے کر لیتا؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دوسرے شخص کو دیکھا جس کے بال بکھرے اور الجھے ہوئے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا اس شخص کو کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے یہ اپنے بالوں کو سنوار لیتا؟“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2026]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه أبو داود [4062] ، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2022»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2026 in Urdu