🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 205
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ: عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: لَمَّا أُصِيبَ قَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ: أَلَا تَسْتَخْلِفُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: مَا أَجِدُ أَحَدًا أَحَقَّ بِهَذَا الْأَمْرِ مِنْ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ، فَسَمَّى عَلِيًّا وَعُثْمَانَ وَطَلْحَةَ وَالزُّبَيْرَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَسَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، وَقَالَ: لِيَشْهَدْهُمْ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، وَلَيْسَ لَهُ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ، فَمَنِ اسْتَخْلَفُوهُ فَهُوَ الْخَلِيفَةُ بَعْدِي، فَإِنْ أَصَابَتْ سَعْدًا وَإِلَّا فَلْيَسْتَعِنْ بِهِ الْخَلِيفَةُ بَعْدِي ؛ فَإِنِّي لَمْ أَنْزِعْهُ مِنْ ضَعْفٍ وَلَا خِيَانَةٍ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب انہیں (قاتلانہ حملے میں) زخم لگا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے عرض کی: ”اے امیر المؤمنین! کیا آپ کسی کو اپنا خلیفہ نامزد نہیں کریں گے؟“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس منصب کا ان حضرات سے زیادہ کسی کو مستحق نہیں پاتا جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات کے وقت راضی تھے“، پھر آپ نے سیدنا علی، سیدنا عثمان، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر، سیدنا عبد الرحمن بن عوف اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم کے نام لیے اور فرمایا: ”سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ان حضرات کے پاس (بطورِ گواہ) حاضر رہیں گے لیکن خلافت کے معاملے میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہوگا، پس یہ حضرات جسے بھی اپنا جانشین منتخب کر لیں وہی میرے بعد خلیفہ ہوگا، پھر اگر خلافت سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو مل جائے (تو بہتر) ورنہ میرے بعد جو بھی خلیفہ بنے وہ ان سے مدد اور مشورہ لے، کیونکہ میں نے انہیں کسی کمزوری یا خیانت کی بنا پر (گورنری سے) معزول نہیں کیا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 205]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه البخاري [1328] ، وابن أبي شيبة [37059] ، وابن حبان [6917] ، والبيهقي [16356] ، وفي الاعتقاد [ص 365] ، وابن عساكر في "تاريخه" [18/ 393] ، وجماعة، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 200»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 205 in Urdu