🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2192
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: طُلِّقَتْ خَالَتِي، فَأَرَادَتْ أَنْ تَجُدَّ نَخْلَهَا، فَزَجَرَهَا رَجُلٌ أَنْ تَخْرُجَ إِلَيْهِ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: بَلَى فَجُدِّي ذَلِكَ، فَإِنَّكِ عَسَى أَنْ تَصَدَّقِي فَتَفْعَلِي مَعْرُوفًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری خالہ کو طلاق دے دی گئی، تو انہوں نے اپنی کھجوروں کا پھل کاٹنے کا ارادہ کیا لیکن ایک شخص نے انہیں (عدت کے دوران گھر سے) باہر نکلنے پر ڈانٹا، چنانچہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیوں نہیں! تم ضرور اپنی کھجوریں کاٹو، کیونکہ امید ہے کہ تم (اس میں سے) صدقہ کرو گی یا کوئی اور بھلائی کا کام کرو گی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2192]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 3550، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2297، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2034، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14035، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2288، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 12032، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2885، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2189»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2192 in Urdu