🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 243
حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ مُوسَى: يَا رَبِّ، أَبُونَا آدَمُ أَخْرَجَنَا وَنَفْسَهُ مِنَ الْجَنَّةِ، فَأَرَاهُ اللهُ آدَمَ، فَقَالَ: أَنْتَ آدَمُ؟ فَقَالَ لَهُ آدَمُ: نَعَمْ، قَالَ: أَنْتَ الَّذِي نَفَخَ اللهُ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ، وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ، وَعَلَّمَكَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَمَا حَمَلَكَ عَلَى أَنْ أَخْرَجْتَنَا وَنَفْسَكَ مِنَ الْجَنَّةِ؟ فَقَالَ لَهُ آدَمُ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا مُوسَى، قَالَ: أَنْتَ مُوسَى بَنِي إِسْرَائِيلَ الَّذِي كَلَّمَكَ اللهُ مِنْ وَرَاءِ الْحِجَابِ، فَلَمْ يَجْعَلْ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ رَسُولًا مِنْ خَلْقِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَتَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ سَبَقَ مِنَ اللهِ الْقَضَاءُ قَبْلِي؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ: فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے رب! ہمیں ہمارے باپ سیدنا آدم علیہ السلام دکھا دیجیے جنہوں نے ہمیں اور خود کو جنت سے نکلوا دیا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے انہیں سیدنا آدم علیہ السلام دکھائے تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے ان سے دریافت کیا: کیا آپ ہی آدم ہیں؟ سیدنا آدم علیہ السلام نے جواب دیا: جی ہاں، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: کیا آپ وہی ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے اپنی روح پھونکی، اپنے فرشتوں سے آپ کو سجدہ کروایا اور آپ کو تمام اشیاء کے نام سکھائے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: پھر کس بات نے آپ کو اس پر آمادہ کیا کہ آپ نے ہمیں اور خود کو جنت سے نکلوا دیا؟ سیدنا آدم علیہ السلام نے ان سے پوچھا: تم کون ہو؟ انہوں نے جواب دیا: میں موسیٰ ہوں، سیدنا آدم علیہ السلام نے کہا: تم بنی اسرائیل کے وہی موسیٰ ہو جن سے اللہ تعالیٰ نے پردے کے پیچھے سے کلام فرمایا اور اپنی مخلوق میں سے کسی کو تمہارے اور اپنے درمیان پیغام رساں نہیں بنایا؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے فرمایا: کیا تم مجھے ایسے معاملے پر ملامت کرتے ہو جس کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر میں میری پیدائش سے بھی پہلے ہو چکا تھا؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر ارشاد فرمایا: ”پس آدم موسیٰ پر غالب آگئے، پس آدم موسیٰ پر غالب آگئے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 243]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4702، وأخرجه فتح الباري برقم: 6240، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 84، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 238»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 243 in Urdu