🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2434
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: عَلَى كُلِّ مَنْسِمٍ مِنَ الْإِنْسَانِ صَلَاةٌ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: هَذَا شَدِيدٌ، وَمَنْ يُطِيقُ هَذَا؟ قَالَ: أَمْرٌ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَهْيٌ عَنِ الْمُنْكَرِ صَلَاةٌ، وَإِنَّ حَمْلًا عَنِ الضَّعِيفِ صَلَاةٌ، وَإِنَّ كُلَّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا أَحَدُكُمْ إِلَى صَلَاةٍ صَلَاةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انسان کے ہر جوڑ (یا پور) پر ایک صلاۃ (بطورِ شکرانہ) لازم ہے“، یہ سن کر حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کیا کہ یہ تو بہت سخت بات ہے، بھلا اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا بھی ایک صلاۃ ہے، کسی کمزور کا بوجھ اٹھانے میں مدد کرنا بھی ایک صلاۃ ہے اور تم میں سے کسی کا صلاۃ کی طرف اٹھنے والا ہر قدم بھی ایک صلاۃ ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2434]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قوله: (صلاة) إنما المحفوظ (صدقة)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3968، 3969، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 299، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 74، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2099/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2428»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2434 in Urdu