🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2440
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَزْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم رَجُلًا يُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ فَقَالَ: «أَيُّهَا الْمُلَبِّي عَنْ شُبْرُمَةَ، مَنْ شُبْرُمَةُ؟» قَالَ: أَخٌ لِي أَوْ نَسِيبٌ لِي. قَالَ: «حَجَجْتَ عَنْ نَفْسِكَ؟» قَالَ: لَا. قَالَ: «فَاحْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو شبرمہ کی طرف سے تلبیہ پکارتے ہوئے سنا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے شبرمہ کی طرف سے تلبیہ کہنے والے! یہ شبرمہ کون ہے؟“ اس نے عرض کیا: وہ میرا بھائی ہے یا (شاید یہ کہا کہ) میرا کوئی قریبی رشتہ دار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے اپنی طرف سے حج کر لیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج ادا کرو، پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2440]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1811، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2903، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 3039، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12419، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1463، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 603، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2547، وأخرجه شرح السنة برقم: 1856، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2434»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2440 in Urdu