🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2486
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ، فَغَرَفَ غُرْفَةً فَغَسَلَ وَجْهَهُ، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى، ثُمَّ غَرَفَ غُرْفَةً فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ دَاخِلَهُمَا بِالسَّبَّابَتَيْنِ، وَخَالَفَ إِبْهَامَيْهِ الَّتِي ظَاهِرَ أُذُنَيْهِ فَمَسَحَ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ غَرَفَ غَرْفَةً فَغَسَلَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”وضو فرمایا، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک چلو لیا اور اس سے اپنا چہرہ مبارک دھویا، پھر ایک چلو لے کر اپنا دایاں ہاتھ دھویا، پھر ایک چلو لے کر اپنا بایاں ہاتھ دھویا، پھر ایک چلو پانی لیا اور اس سے اپنے سر مبارک اور اپنے دونوں کانوں کا مسح فرمایا، کانوں کے اندرونی حصے کا مسح اپنی دونوں شہادت کی انگلیوں سے کیا اور اپنے دونوں انگوٹھوں کو کانوں کے ظاہری حصے پر پھیرا، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کانوں کے ظاہر اور باطن دونوں حصوں کا مسح کیا، پھر ایک چلو لے کر اپنا دایاں پاؤں دھویا اور پھر ایک چلو لے کر اپنا بایاں پاؤں دھویا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2486]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 102، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 148، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1086، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5281، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2481»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2486 in Urdu