🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2583
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ فُلَانٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرِضَ أَبُو طَالِبٍ فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَعُودُهُ وَعِنْدَ رَأْسِهِ مَقْعَدُ رَجُلٍ فَقَامَ أَبُو جَهْلٍ فَجَلَسَ فِيهِ فَشَكَوْهُ إِلَى أَبِي طَالِبٍ وَقَالُوا: يَقَعُ فِي آلِهَتِنَا. فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي مَا تُرِيدُ إِلَى هَذَا؟ قَالَ: «أَيْ عَمِّ إِنَّمَا أُرِيدُهُمْ إِلَى كَلِمَةٍ تَدِينُ لَهُمْ بِهَا الْعَرَبُ، وَتُؤَدِّي إِلَيْهِمْ بِهَا الْعَجَمُ الْجِزْيَةَ» . قَالَ: وَمَا هِيَ؟ قَالَ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» . فَقَالَ: {أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَهًا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا لِشَيْءٌ عُجَابٌ} [ص: 5] "
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ابوطالب بیمار ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی تیمارداری کے لیے تشریف لائے، اس وقت ان کے سرہانے ایک شخص کے بیٹھنے کی جگہ خالی تھی مگر ابوجہل (تیزی سے) وہاں جا بیٹھا، پھر مشرکین نے ابوطالب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے معبودوں کی برائی بیان کرتے ہیں۔ ابوطالب نے پوچھا: ”اے میرے بھتیجے! آپ ان سے کیا چاہتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے چچا! میں ان سے صرف ایک ایسا کلمہ چاہتا ہوں جس کی وجہ سے عرب ان کے تابع ہو جائیں گے اور عجم انہیں جزیہ ادا کریں گے“۔ ابوطالب نے پوچھا: ”وہ کلمہ کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لا الہ الا اللہ“۔ اس پر مشرکین نے کہا: ﴿أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَهًا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا لِشَيْءٌ عُجَابٌ﴾ ”کیا اس نے اتنے سارے معبودوں کے بدلے صرف ایک ہی معبود بنا ڈالا؟ یقیناً یہ تو بہت ہی عجیب بات ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2583]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3232، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2009، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 9924، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3669، 3670، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6686، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11690، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2025، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2576»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2583 in Urdu