🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2790
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّامِيُّ الْعَبَّادَانِيُّ، حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ نُوحِ بْنِ ذَكْوَانَ، عَنْ أَخِيهِ أَيُّوبَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنِ الْأَجْوَدِ الْأَجْوَدِ؟ اللهُ الْأَجْوَدُ الْأَجْوَدُ، وَأَنَا أَجْوَدُ وَلَدِ آدَمَ، وَأَجْوَدُهُمْ مِنْ بَعْدِي رَجُلٌ عَلِمَ عِلْمًا، فَنَشَرَ عِلْمَهُ، يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُمَّةً وَاحِدَةً، وَرَجُلٌ جَادَ بِنَفْسِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ حَتَّى يُقْتَلَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں سب سے عظیم سخی کے بارے میں نہ بتاؤں؟ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا سخی ہے، اور میں اولادِ آدم میں سب سے زیادہ سخاوت کرنے والا ہوں، اور میرے بعد ان سب میں سب سے بڑا سخی وہ شخص ہے جس نے علم حاصل کیا اور پھر اپنے اس علم کو خوب پھیلایا، ایسا شخص قیامت کے دن (اپنی جلالتِ قدر کی بنا پر) اکیلا ایک امت بنا کر اٹھایا جائے گا، اور دوسرا وہ شخص جس نے اللہ کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا یہاں تک کہ وہ شہید کر دیا گیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2790]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده مسلسل بالضعفاء .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: باطل»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 760، 14178، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3096، 3803، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 291، 6420، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2782»

الحكم على الحديث:
إسناده مسلسل بالضعفاء


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2790 in Urdu