🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2898
حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ خَالِدٍ الطَّاحِيُّ، حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يُؤْتَى بِالْمَوْتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُ كَبْشٌ أَمْلَحُ، فَيُوقَفُ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ؟ فَيَقُولُونَ: لَبَّيْكَ رَبَّنَا، قَالَ: فَيُقَالُ: هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ رَبَّنَا، هَذَا الْمَوْتُ، فَيُذْبَحُ كَمَا تُذْبَحُ الشَّاةُ، فَيَأْمَنُ هَؤُلَاءِ، وَيَنْقَطِعُ رَجَاءُ هَؤُلَاءِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن موت کو اس حال میں لایا جائے گا گویا کہ وہ ایک چتکبرا مینڈھا ہے، پھر اسے جنت اور دوزخ کے درمیان کھڑا کر دیا جائے گا، پھر ایک پکارنے والا پکارے گا: اے اہل جنت! وہ عرض کریں گے: «لَبَّيْكَ رَبَّنَا» ”اے ہمارے پروردگار! ہم حاضر ہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر ان سے پوچھا جائے گا: کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ عرض کریں گے: جی ہاں اے ہمارے رب! یہ موت ہے، چنانچہ اسے ذبح کر دیا جائے گا جیسے بکری ذبح کی جاتی ہے، پس یہ (اہلِ جنت) ابدی طور پر مامون و بے خوف ہو جائیں گے اور ان (اہلِ جہنم) کی نجات کی امیدیں منقطع ہو جائیں گی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2898]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3685، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18633، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2445، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7968، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2891»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2898 in Urdu