🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3118
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى أَبُو صَالِحٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: ضَحَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ، فَقَرَّبَ أَحَدَهُمَا، فَقَالَ: بِسْمِ اللهِ، اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ، هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ، وَقَرَّبَ الْآخَرَ، فَقَالَ: بِسْمِ اللهِ، اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ، هَذَا عَمَّنْ وَحَّدَكَ مِنْ أُمَّتِي.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ایسے مینڈھوں کی قربانی دی جو سینگوں والے اور چت کبرے (سفیدی مائل سیاہ) تھے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک کو (ذبح کے لیے) قریب کیا اور فرمایا: «بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ، هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ» ”اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! یہ تیری ہی عطا ہے اور تیرے ہی لیے ہے، یہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کے اہل خانہ کی طرف سے ہے“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے کو قریب کیا اور فرمایا: «بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ، هَذَا عَمَّنْ وَحَّدَكَ مِنْ أُمَّتِي» ”اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! یہ تیری ہی طرف سے ہے اور تیرے ہی لیے ہے، یہ میری امت کے اس شخص کی طرف سے ہے جس نے تیری توحید کا اقرار کیا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3118]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1476، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4418، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2794، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3120، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13419، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1945، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2895، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3106»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3118 in Urdu