🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3184
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَهْدِيٍّ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْأُبُلِّيُّ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ بِالْبُرَاقِ مُسْرَجًا مُلْجَمًا، فَاسْتَصْعَبَ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ: أَبِمُحَمَّدٍ تَفْعَلُ هَذَا؟ فَمَا رَكِبَكَ أَحَدٌ أَكْرَمُ عَلَى اللهِ مِنْهُ، قَالَ: فَارْفَضَّ الْبُرَاقُ عَرَقًا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں معراج کی رات براق لایا گیا جس پر زین کسی ہوئی اور لگام چڑھی ہوئی تھی، تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سرکشی (اور شوخی) کا اظہار کیا، جس پر جبریل علیہ السلام نے اسے ٹوکتے ہوئے کہا: کیا تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ یہ برتاؤ کر رہا ہے؟ حالانکہ اللہ عزوجل کے نزدیک تجھ پر سوار ہونے والوں میں ان سے بڑھ کر کوئی معزز و مکرم نہیں ہے، یہ سن کر براق (شرم و حیا سے) پسینے میں شرابور ہو گیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3184]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3131، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12261، وأخرجه فتح الباري برقم: 3035، 3674، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 46، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2404، 2406، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7113، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3173»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3184 in Urdu