🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3283
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: ذَهَبْتُ بِعَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَنَاوَلَهُ رَسُولُ اللهِ وَهُوَ فِي عَبَاءَةٍ يَهْنَأُ بَعِيرًا لَهُ، فَقَالَ: هَلْ مَعَكَ تَمْرٌ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَنَاوَلْتُهُ تَمَرَاتٍ فَأَلْقَاهُنَّ فِي فِيهِ فَلَاكَهُنَّ، ثُمَّ فَغَرَ فَا الصَّبِيِّ فَمَجَّهُ فِي فِيهِ، فَجَعَلَ يَتَلَمَّظُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حِبُّ الْأَنْصَارِ التَّمْرُ، وَسَمَّاهُ عَبْدَ اللهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں سیدنا عبداللہ بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ عالیہ میں لے کر حاضر ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں گود میں لے لیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک چادر اوڑھے اپنے ایک اونٹ کو قطران (خارش کی دوا) مل رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کھجوریں ہیں؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں“، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چند کھجوریں پیش کیں جنہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دہنِ مبارک میں ڈال کر چبایا، پھر بچے کا منہ کھول کر وہ (چبائی ہوئی کھجور) اس کے منہ میں ڈال دی، چنانچہ وہ بچہ اسے اپنی زبان سے چاٹنے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار کی کھجور سے محبت (دیکھو)“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کا نام عبداللہ رکھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3283]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1431، 5153، 5222، 5486، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2144، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2563، 4951، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12339، 12384، 12454، 12546، 12614، 12798، 13251، 13651، وأخرجه فتح الباري برقم: 1239، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20140، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2283، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8005، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4531، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1030، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3269»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3283 in Urdu