🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3313
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، أَنَّهُمْ قَالُوا لِأَنَسٍ: هَلْ كَانَ لِرَسُولِ اللهِ خَاتَمٌ؟ قَالَ: أَخَّرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ ذَاتَ لَيْلَةٍ حَتَّى ذَهَبَ شَطْرُ اللَّيْلِ - أَوْ: كَادَ يَذْهَبُ شَطْرُ اللَّيْلِ - ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا، وَلَنْ تَزَالُوا فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلَاةَ، قَالَ أَنَسٌ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ خَاتَمِهِ مِنْ فِضَّةٍ، قَالَ: وَرَفَعَ أَنَسٌ يَدَهُ الْيُسْرَى يُرِينَا.
سیدنا انس (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ لوگوں نے ان سے دریافت کیا کہ کیا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی کوئی انگوٹھی تھی؟ تو انہوں نے فرمایا کہ ”ایک مرتبہ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے عشا کی نماز میں اس قدر تاخیر فرمائی کہ آدھی رات بیت گئی یا بیتنے کے قریب تھی، پھر آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ لوگوں نے تو نماز پڑھ لی ہے، لیکن جب تک تم نماز کا انتظار کرتے رہے ہو تب تک تم مسلسل نماز ہی کی حالت میں شمار ہوتے رہے ہو۔““ سیدنا انس (رضی اللہ عنہ) نے فرمایا کہ ”گویا میں (اس وقت) آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی چاندی کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں۔“ ثابت (رحمہ اللہ) بیان کرتے ہیں کہ یہ بتاتے ہوئے سیدنا انس (رضی اللہ عنہ) نے ہمیں دکھانے کے لیے اپنا بایاں ہاتھ بلند کیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3313]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 546، 575، 630، 811، 5531، وأخرجه سنن النسائي برقم: 539، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 692، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12469، 12550، 12656، 13407، وأخرجه فتح الباري برقم: 546، 575، 809، 5531، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 4871، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6962، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 948، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1830، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3300»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3313 in Urdu