🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3417
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَقِيقٍ الْجَرْمِيُّ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ - قَالَ: أَحْسِبُهُ - عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يَعُودُهُ، فَوَافَقَهُ وَهُوَ فِي الْمَوْتِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَقَالَ: كَيْفَ تَجِدُكَ يَا فُلَانُ؟ قَالَ: بِخَيْرٍ يَا رَسُولَ اللهِ، أَرْجُو اللهَ وَأَخَافُ ذُنُوبِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَمْ يَجْتَمِعَا فِي قَلْبِ رَجُلٍ عِنْدَ هَذَا الْمَوْطِنِ إِلَّا أَعْطَاهُ اللهُ مَا رَجَاهُ، وَآمَنَهُ مِمَّا خَافَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (اور راوی جعفر کا خیال ہے کہ امام ثابت رحمہ اللہ نے یہ روایت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ہی سنی) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے ایک شخص کی عیادت کے لیے تشریف لائے تو انہیں حالتِ نزع میں پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کیا اور دریافت فرمایا: «كَيْفَ تَجِدُكَ يَا فُلَانُ؟» ”اے فلاں! تم اپنے آپ کو کیسا محسوس کر رہے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں خیر کے ساتھ ہوں، میں اللہ تعالیٰ سے (اس کی رحمت کی) امید رکھتا ہوں اور اپنے گناہوں سے ڈر رہا ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «لَمْ يَجْتَمِعَا فِي قَلْبِ رَجُلٍ عِنْدَ هَذَا الْمَوْطِنِ إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ مَا رَجَاهُ، وَآمَنَهُ مِمَّا خَافَ» ”اس (موت کے) مقام پر جس بندے کے دل میں یہ دونوں کیفیات (خوف اور امید) جمع ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ اسے وہ مراد عطا فرما دیتا ہے جس کی وہ امید رکھتا ہے اور اسے اس چیز سے امان دے دیتا ہے جس کا اسے ڈر ہوتا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3417]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: مضى الكلام عليه [برقم 3303] »
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 983، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4261، وأخرجه فتح الباري برقم: 6104، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1587، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6874، وأخرجه شرح السنة برقم: 1456، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3404»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3417 in Urdu