🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3437
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: بَلَغَ صَفِيَّةَ أَنَّ حَفْصَةَ، قَالَتْ لَهَا: ابْنَةُ يَهُودِيٍّ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ تَبْكِي فَقَالَ: مَا يُبْكِيكِ؟ قَالَتْ: قَالَتْ لِي حَفْصَةُ: إِنِّي ابْنَةُ يَهُودِيٍّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكِ لَابْنَةُ نَبِيٍّ، وَإِنَّ عَمَّكِ لَنَبِيٌّ، وَإِنَّكِ لَتَحْتَ نَبِيٍّ، فَبِمَا تَفْخَرُ عَلَيْكِ؟ ثُمَّ قَالَ: اتَّقِي اللهَ يَا حَفْصَةُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو یہ اطلاع ملی کہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے ان کے متعلق کہا ہے کہ وہ ایک یہودی کی بیٹی ہیں، چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو وہ رو رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہیں کس بات نے رلایا ہے؟“ انہوں نے عرض کی کہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھے کہا ہے کہ میں ایک یہودی کی بیٹی ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک تم ایک نبی کی صاحبزادی ہو، تمہارے چچا بھی نبی تھے اور تم ایک نبی کے نکاح میں ہو، پھر وہ تم پر کس بنیاد پر فخر جتلاتی ہیں؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے مخاطب ہو کر فرمایا: ”اے حفصہ! اللہ سے ڈرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3437]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3894، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11984، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20921، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7211، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1793، 1794، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3424»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3437 in Urdu