🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3458
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا، يَقُولُ لِامْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ: أَتَعْرِفِينَ فُلَانَةَ؟ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهَا وَهِيَ تَبْكِي عَلَى قَبْرٍ، فَقَالَ لَهَا: اتَّقِي اللهَ وَاصْبِرِي، فَقَالَتْ: إِلَيْكَ عَنِّي، فَإِنَّكَ لَا تُبَالِي بِمُصِيبَتِي - وَلَمْ تَكُنْ تَعْرِفُهُ - فَقِيلَ لَهَا: إِنَّهُ رَسُولُ اللهِ! فَأَخَذَهَا مِثْلُ الْمَوْتِ، فَجَاءَتْ إِلَى بَابِهِ، فَلَمْ تَجِدْ عَلَيْهِ بَوَّابًا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي لَمْ أَعْرِفْكَ، فَقَالَ لَهَا: إِنَّ الصَّبْرَ عِنْدَ أَوَّلِ صَدْمَةٍ.
ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو اپنے گھر کی ایک خاتون سے یہ کہتے ہوئے سنا: ”کیا تم فلاں عورت کو جانتی ہو؟ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کے پاس سے گزر ہوا جبکہ وہ ایک قبر پر بیٹھی رو رہی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: «اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي» ”اللہ سے ڈرو اور صبر کرو۔“ اس نے (ناسمجھی میں) کہا: ”آپ یہاں سے ہٹ جائیں، آپ کو میری مصیبت کا کیا احساس؟“ حالانکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچانتی نہ تھی، پھر جب اسے بتایا گیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے تو اس پر (ندامت سے) موت جیسی کیفیت طاری ہو گئی، چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر آئی تو وہاں کوئی دربان نہ پایا، اس نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کو پہچانا نہیں تھا۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: «إِنَّ الصَّبْرَ عِنْدَ أَوَّلِ صَدْمَةٍ» ”بے شک حقیقی صبر تو وہی ہے جو صدمے کے بالکل آغاز کے وقت کیا جائے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3458]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1194، 1223، 1240، 6735، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 926، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 987، 988، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1869، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3124، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1596، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12049، وأخرجه فتح الباري برقم: 1223، 5329، 6735، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1159، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3445»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3458 in Urdu