🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3531
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ أَصْوَاتًا، فَقَالَ: مَا هَذِهِ الْأَصْوَاتُ؟ قَالُوا: النَّخْلُ يَأْبُرُونَهُ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: لَوْ لَمْ يَفْعَلُوا لَصَلَحَ، قَالَ: فَلَمْ يَأْبُرُوا عَامَهُمْ، فَصَارَ شِيصًا، قَالَ: فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِذَا كَانَ شَيْءٌ مِنْ أَمْرِ دُنْيَاكُمْ فَشَأْنَكُمْ، وَإِذَا كَانَ شَيْءٌ مِنْ أَمْرِ دِينِكُمْ فَإِلَيَّ.
سیدہ عائشہ اور سیدنا انس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ آوازیں سن کر پوچھا: ”یہ کیسی آوازیں ہیں؟“ لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! لوگ کھجوروں میں نر پھول کا بور ڈال رہے ہیں (یعنی مصنوعی بارآوری کر رہے ہیں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ ایسا نہ کریں تو پھل درست رہے گا۔“ اس سال انہوں نے بارآوری نہ کی تو کھجوریں ناقص اور بے مغز ہوگئیں۔ جب انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر معاملہ تمہاری دنیا کا ہو تو اسے تم جانو، اور اگر تمہارے دین کا معاملہ ہو تو اسے میری طرف لوٹاؤ۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3531]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى قريبًا [برقم 3480] »
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2363، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2471، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24399، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8145، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3518»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3531 in Urdu