🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3583
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهِيَ مُحَمَّةٌ، فَحُمَّ النَّاسُ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَالنَّاسُ قُعُودٌ يُصَلُّونَ، فَقَالَ: صَلَاةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاةِ الْقَائِمِ، قَالَ: فَتَجَشَّمَ النَّاسُ الصَّلَاةَ قِيَامًا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو وہاں وبائی بخار پھیلا ہوا تھا جس کے نتیجے میں لوگ بخار میں مبتلا ہو گئے، پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے تو دیکھا کہ لوگ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کے مقابلے میں آدھا ہے“، (سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) یہ سن کر لوگوں نے اجر و ثواب کی خاطر مشقت جھیل کر کھڑے ہو کر نماز پڑھنا شروع کر دی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3583]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح المرفوع منه فقط»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1230، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11987، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 742، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2631، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3571»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3583 in Urdu