🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3678
حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، حَدَّثَنِي خَالِدٌ الزَّيَّاتُ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرِ بْنِ حَزْمٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - رَفَعَ الْحَدِيثَ - قَالَ: الْمَوْلُودُ حَتَّى يَبْلُغَ الْحِنْثَ، مَا عَمِلَ مِنْ حَسَنَةٍ كُتِبَ لِوَالِدِهِ أَوْ لِوَالِدَيْهِ، وَمَا عَمِلَ مِنْ سَيِّئَةٍ لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ وَلَا عَلَى وَالِدَيْهِ، فَإِذَا بَلَغَ الْحِنْثَ جَرَى عَلَيْهِ الْقَلَمُ، أُمِرَ الْمَلَكَانِ اللَّذَانِ مَعَهُ أَنْ يَحْفَظَا وَأَنْ يُشَدِّدَا، فَإِذَا بَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةً فِي الْإِسْلَامِ أَمَّنَهُ اللهُ مِنَ الْبَلَايَا الثَّلَاثَةِ: الْجُنُونِ وَالْجُذَامِ وَالْبَرَصِ، فَإِذَا بَلَغَ الْخَمْسِينَ خَفَّفَ اللهُ مِنْ حِسَابِهِ، فَإِذَا بَلَغَ السِّتِّينَ رَزَقَهُ اللهُ الْإِنَابَةَ إِلَيْهِ بِمَا يُحِبُّ، فَإِذَا بَلَغَ السَّبْعِينَ أَحَبَّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ، فَإِذَا بَلَغَ الثَّمَانِينَ كَتَبَ اللهُ لَهُ حَسَنَاتِهِ وَتَجَاوَزَ عَنْ سَيِّئَاتِهِ، فَإِذَا بَلَغَ التِّسْعِينَ غَفَرَ اللهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، وَشَفَّعَهُ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ، وَكَانَ أَسِيرَ اللهِ فِي أَرْضِهِ، فَإِذَا بَلَغَ أَرْذَلَ الْعُمُرِ لِكَيْ لَا يَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَيْئًا، كَتَبَ اللهُ لَهُ مِثْلَ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي صِحَّتِهِ مِنَ الْخَيْرِ، فَإِذَا عَمِلَ سَيِّئَةً لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ جب تک بلوغت کو نہ پہنچے، وہ جو بھی نیکی کرتا ہے وہ اس کے والد یا اس کے والدین کے لیے لکھ دی جاتی ہے، اور جو برائی کرتا ہے وہ نہ اس پر لکھی جاتی ہے اور نہ اس کے والدین پر، پھر جب وہ بلوغت کو پہنچ جاتا ہے تو اس پر قلم جاری ہو جاتا ہے، اور اس کے ساتھ رہنے والے دونوں فرشتوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ (اس کے اعمال) محفوظ کریں اور سختی سے کام لیں۔ پھر جب وہ اسلام میں چالیس سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے تو اللہ اسے تین بلاؤں: جنون، کوڑھ اور برص سے محفوظ فرما دیتا ہے، جب وہ پچاس سال کو پہنچتا ہے تو اللہ اس کے حساب میں تخفیف فرما دیتا ہے، جب وہ ساٹھ سال کو پہنچتا ہے تو اللہ اسے اپنی طرف ایسی توبہ و رجوع کی توفیق دیتا ہے جسے اللہ پسند فرماتا ہے، جب وہ ستر سال کو پہنچتا ہے تو آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، جب وہ اسی سال کو پہنچتا ہے تو اللہ اس کی نیکیاں لکھتا ہے اور اس کی برائیوں سے درگزر فرماتا ہے، جب وہ نوے سال کو پہنچتا ہے تو اللہ اس کے اگلے پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے، اس کے گھر والوں کے حق میں اس کی سفارش قبول فرماتا ہے، اور وہ اللہ کی زمین میں اللہ کا قیدی ہوتا ہے، پھر جب وہ ارذل العمر (انتہائی بڑھاپے) کو پہنچ جاتا ہے تاکہ علم کے بعد کچھ نہ جانے، تو اللہ اس کے لیے ویسی ہی نیکی لکھتا ہے جیسی وہ اپنی صحت کے زمانے میں کیا کرتا تھا، اور اگر وہ کوئی برائی کرے تو وہ اس پر نہیں لکھی جاتی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3678]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر: هذا إسناد منكر»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12866، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17555، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7019، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3666»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3678 in Urdu