🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3728
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آلَى مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا، فَقَعَدَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ وَقَدِ انْفَكَّتْ قَدَمُهُ، قَالَ: فَدَخَلُوا عَلَيْهِ فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَصَلَّى بِهِمْ قَاعِدًا، فَصَلَّوْا قِيَامًا، ثُمَّ نَزَلَ لِتِسْعٍ وَعِشْرِينَ، فَقَالُوا: إِنَّكَ آلَيْتَ شَهْرًا، قَالَ: الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواجِ مطہرات سے ایک ماہ تک علیحدگی اختیار کرنے کی قسم (ایلاء) کھائی، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک بالا خانے میں قیام فرما ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدمِ مبارک میں موچ آ گئی تھی۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور نماز کا وقت ہو گیا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بیٹھ کر نماز پڑھائی جبکہ انہوں نے کھڑے ہو کر نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتیس دن گزرنے پر نیچے تشریف لے آئے۔ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ایک ماہ کی قسم کھائی تھی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مہینہ انتیس (دنوں کا بھی) ہوتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3728]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف غير أن الحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 371، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 361، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12658، وأخرجه موطأ مالك برقم: 306، وأخرجه فتح الباري برقم: 617، 655، 656، 657، 685، 689، 690، 691، 692، 699، 709، 716، 762، 763، 794، 3673، وأخرجه مسند البزار برقم: 1772، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2909، 4078، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 818، 823، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1716، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 478، 2123، 3649، 5267، 8878، 9005، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3716»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف غير أن الحديث صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3728 in Urdu