🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3730
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ رَفَعَهُ، قَالَ: أَتَتْهُ امْرَأَةٌ قُتِلَ ابْنُهَا وَلَمْ يَكُنْ لَهَا غَيْرُهُ، وَكَانَ اسْمُهُ حَارِثَةَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنْ يَكُنْ فِي الْجَنَّةِ أَصْبِرْ، وَإِنْ يَكُنْ فِي غَيْرِ ذَلِكَ فَسَتَعْلَمُ مَا أَصْنَعُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهَا جِنَانٌ كَثِيرَةٌ، وَإِنَّهُ فِي الْفِرْدَوْسِ الْأَعْلَى.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں ایک ایسی خاتون حاضر ہوئیں جن کا اکلوتا بیٹا شہید ہو چکا تھا اور اس کا نام حارثہ تھا، انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر وہ جنت میں ہے تو میں صبر کر لوں گی، لیکن اگر صورتِ حال اس کے برعکس ہوئی تو آپ دیکھ لیں گے کہ میں کیا کرتی ہوں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جنت کے تو بہت سے درجات ہیں اور وہ تو سب سے بلند جنت الفردوسِ اعلیٰ میں ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3730]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 18، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3718»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3730 in Urdu