🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3795
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ نِسَاءَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ بَيْنَهُنَّ شَيْءٌ، فَجَعَلَ يَنْهَاهُنَّ، فَاحْتُبِسَ عَنِ الصَّلَاةِ، فَنَادَاهُ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللهِ، احْثُ فِي وُجُوهِهِنَّ مِنَ التُّرَابِ وَاخْرُجْ إِلَى الصَّلَاةِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کے مابین کوئی رنجش یا تکرار کی بات ہوگئی تھی، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اس سے منع کرنے لگے جس کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے لیے (تاخیر ہوگئی اور) رکنا پڑا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آواز دی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ ان کے چہروں میں مٹی جھونک دیں اور نماز کے لیے باہر تشریف لے آئیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3795]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 3745] »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) برقم: 12037، 13167، 13524، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3783»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3795 in Urdu