🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3998
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّ مُصْعَبَ بْنَ الزُّبَيْرِ هَمَّ بِعَرِيفِ الْأَنْصَارِ لِيَقْتُلَهُ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: اسْتَوْصُوا بِالْأَنْصَارِ خَيْرًا وَمَعْرُوفًا، اقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ، قَالَ: فَنَزَلَ مُصْعَبٌ مِنْ سَرِيرِهِ عَلَى بِسَاطِهِ، وَأَلْزَقَ جِلْدَهُ، أَوْ خَدَّهُ عَلَيْهِ، أَوْ قَالَ: تَمَعَّكَ، وَقَالَ: أَمْرُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الرَّأْسِ وَالْعَيْنَيْنِ، أَمْرُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الرَّأْسِ وَالْعَيْنَيْنِ، فَتَرَكَهُ.
علی بن زید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مصعب بن زبیر رحمہ اللہ نے انصار کے ایک نگران کو قتل کرنے کا ارادہ کیا، تو ان کے پاس سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «اسْتَوْصُوا بِالْأَنْصَارِ خَيْرًا وَمَعْرُوفًا، اقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ» ”انصار کے بارے میں میری خیر اور بھلائی کی وصیت قبول کرو، ان کے نیکوکار کی نیکی کو قبول کرو اور ان کے خطا کار سے درگزر کرو۔“ راوی کہتے ہیں کہ یہ سن کر مصعب بن زبیر رحمہ اللہ اپنے تخت سے نیچے قالین پر اتر آئے اور اپنا رخسار زمین سے مس کیا -یا اسے خاک آلود کیا- اور پکار اٹھے: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم سر آنکھوں پر، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم سر آنکھوں پر“، چنانچہ انہوں نے اس شخص کو چھوڑ دیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3998]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف والمرفوع من الحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا السياق»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13116، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6689، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3985»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف والمرفوع من الحديث صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3998 in Urdu