🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 40
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى الْخُتَّلِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهُ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَى، فَرَدَّهُ، ثُمَّ عَادَ الثَّانِيَةَ فَرَدَّهُ، ثُمَّ عَادَ الثَّالِثَةَ فَرَدَّهُ، فَقُلْتُ: إِنْ عُدْتَ الرَّابِعَةَ رَجَمَكَ، فَعَادَ الرَّابِعَةَ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَبْسِهِ، ثُمَّ أَرْسَلَ فَسَأَلَ عَنْهُ، قَالُوا: لَا نَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا، فَأَمَرَ بِرَجْمِهِ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھا کہ سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور زنا کا اعتراف کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں واپس لوٹا دیا، پھر وہ دوسری مرتبہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر واپس کر دیا، پھر وہ تیسری بار آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پھر واپس بھیج دیا، تو میں نے (سیدنا ماعز سے) کہا: اگر تم چوتھی مرتبہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں رجم کر دیں گے۔ چنانچہ وہ چوتھی بار پھر حاضر ہو گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قید کرنے کا حکم دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان کے احوال دریافت کرنے کے لیے) کسی کو بھیجا اور ان کے بارے میں پوچھا، تو لوگوں نے بتایا: ہم ان کے بارے میں سوائے خیر کے کچھ نہیں جانتے، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رجم کرنے کا حکم صادر فرمایا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 40]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف جدًّا»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 42، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2574، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10604، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 36»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 40 in Urdu