🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4010
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رَجُلٍ يَعُودُهُ، فَإِذَا هُوَ قَدْ عَادَ كَالْفَرْخِ مِنْ شِدَّةِ الْمَرَضِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَمَا كُنْتَ تَدْعُو؟ أَمَا كُنْتَ تَسْأَلُ؟ فَقَالَ: بَلَى، كُنْتُ أَقُولُ: اللَّهُمَّ مَا كُنْتَ مُعَاقِبِي بِهِ فِي الْآخِرَةِ فَعَجِّلْهُ لِي فِي الدُّنْيَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذًا لَا تُطِيقُ ذَلِكَ، أَلَا قُلْتَ: رَبِّ آتِنِي فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ، فَقَالَهَا، فَعُوفِيَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کی عیادت کے لیے اس کے پاس تشریف لے گئے جو بیماری کی شدت کے باعث چوزے کی مانند (نہایت نحیف) ہو چکا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم اللہ سے کوئی دعا یا سوال نہیں کرتے تھے؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں، میں یہ کہتا تھا: «اللَّهُمَّ مَا كُنْتَ مُعَاقِبِي بِهِ فِي الْآخِرَةِ فَعَجِّلْهُ لِي فِي الدُّنْيَا» ”اے اللہ! تو مجھے آخرت میں جو سزا دینے والا ہے، وہ مجھے دنیا ہی میں جلد دے دے“، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر تو تم اس کی تاب نہیں لا سکو گے، تم نے یہ کیوں نہ کہا: ﴿رَبِّ آتِنِي فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ “ (اے میرے رب! مجھے دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا)، چنانچہ اس شخص نے یہ کلمات کہے تو وہ شفایاب ہو گیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4010]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4250، 6026، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2688، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3487، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1519، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11570، 11638، 12751، 12774، 13168، 13524، 13653، وأخرجه فتح الباري برقم: 6026، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11118، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3997»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4010 in Urdu