🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4088
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مَيْمُونٍ، حَدَّثَنَا الرَّقَاشِيُّ قَالَ: كَانَ أَنَسٌ مِمَّا يَقُولُ لَنَا إِذَا حَدَّثَنَا هَذَا الْحَدِيثَ: إِنَّهُ وَاللهِ مَا هُوَ بِالَّذِي تَصْنَعُ أَنْتَ وَأَصْحَابُكَ، يَعْنِي يَقْعُدُ أَحَدُكُمْ فَتَجْتَمِعُونَ حَوْلَهُ فَيَخْطُبُ، إِنَّمَا كَانُوا إِذَا صَلَّوُا الْغَدَاةَ قَعَدُوا حِلَقًا حِلَقًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، وَيَتَعَلَّمُونَ الْفَرَائِضَ وَالسُّنَنَ.
یزید الرقاشی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ جب ہمیں یہ حدیث سناتے تو اکثر ہم سے فرمایا کرتے تھے کہ ”اللہ کی قسم! یہ وہ طریقہ نہیں ہے جو تم اور تمہارے ساتھیوں نے اپنا رکھا ہے“، آپ کی مراد یہ تھی کہ تم میں سے کوئی ایک شخص بیٹھ جاتا ہے اور تم سب اس کے گرد جمع ہو جاتے ہو تو وہ خطبہ دینے لگتا ہے، (آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ”صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا معمول تو یہ تھا کہ جب وہ صبح کی نماز ادا کر لیتے تو حلقوں کی صورت میں بیٹھ جاتے، وہ قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے اور فرائض و سنن کی تعلیم حاصل کیا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4088]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: قال البوصيري في "إتحاف الخيرة" [1/ 47] : "هذا الإسناد فيه يزيد بن أبان الرقاشى، وهو ضعيف"»
«تفرد به أبو يعلى، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4074»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4088 in Urdu