🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4137
كَتَبَ إِلَيَّ مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ بِخَطِّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْمُثَنَّى، قَالَ أَبُو يَعْلَى: يَعْنِي جَدِّي، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَقْرَعُ بَابَ الْجَنَّةِ، فَيُفْتَحُ لِي بَابٌ مِنْ ذَهَبٍ وَحِلَقُهُ مِنْ فِضَّةٍ، فَيَسْتَقْبِلُنِي النُّورُ الْأَكْبَرُ، فَأَخِرُّ سَاجِدًا، فَأُلْقِي مِنَ الثَّنَاءِ عَلَى اللهِ مَا لَمْ يُلْقِ أَحَدٌ قَبْلِي، فَيُقَالُ لِي: ارْفَعْ رَأْسَكَ، وَسَلْ تُعْطَ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، قُلْ يُسْمَعْ مِنْكَ، فَأَقُولُ: أُمَّتِي، فَيُقَالُ: لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ شَعِيرَةٍ مِنْ إِيمَانٍ، قَالَ: ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّانِيَةَ، فَأُلْقِي مِثْلَ ذَلِكَ، فَأَقُولُ: أُمَّتِي، فَيُقَالُ لِي: لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ، ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّالِثَةَ، فَأُلْقِي مِثْلَ ذَلِكَ، فَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ، ثُمَّ أَرْفَعُ رَأْسِي، فَأَقُولُ: أُمَّتِي، فَيُقَالُ: لَكَ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصًا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، تو میرے لیے سونے کا ایک ایسا دروازہ کھولا جائے گا جس کا کنڈا چاندی کا ہوگا، پھر ایک عظیم نور میرا استقبال کرے گا تو میں سجدے میں گر جاؤں گا اور اللہ تعالیٰ کی ایسی حمد و ثنا بیان کروں گا جو مجھ سے پہلے کسی نے بیان نہ کی ہوگی، پس مجھ سے کہا جائے گا: اپنا سر اٹھائیں، مانگیں آپ کو عطا کیا جائے گا، شفاعت کریں آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی اور بات کہیں آپ کی بات سنی جائے گی، میں عرض کروں گا: اے میرے رب! میری امت، تو ارشاد ہوگا: آپ کے لیے ہر وہ شخص (جنت میں داخلے کا حقدار) ہے جس کے دل میں جو کے برابر بھی ایمان ہوگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر میں دوسری بار سجدہ کروں گا اور دوبارہ اسی طرح (حمد و ثنا) پیش کروں گا اور عرض کروں گا: میری امت، تو مجھ سے کہا جائے گا: آپ کے لیے وہ ہے جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہوگا، پھر میں تیسری بار سجدہ کروں گا اور دوبارہ اسی طرح (حمد و ثنا) کروں گا تو مجھ سے پھر وہی بات کہی جائے گی، پھر میں اپنا سر اٹھاؤں گا اور عرض کروں گا: میری امت، تو ارشاد ہوگا: آپ کے لیے وہ شخص ہے جس نے خلوصِ دل سے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں“ کہا ہوگا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4137]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا السياق: مضى الكلام عليه [برقم 4130] »
«عند المؤلف [برقم 4130، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4123»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4137 in Urdu