🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 42
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَا: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي بِضْعَ عَشْرَةَ مِائَةً مِنْ أَصْحَابِهِ، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِذِي الْحُلَيْفَةِ قَلَّدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْهَدْيَ، وَأَشْعَرَ وَأَحْرَمَ بِالْعُمْرَةِ، فَجَاءَ عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيُّ، قَالَ: إِنِّي أَرَى أَوْجُهًا خَلِيقًا أَنْ يَفِرُّوا وَيَدَعُوكَ.
فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: مُصَّ بَظْرَ اللَّاتِ، أَنَحْنُ نَفِرُّ وَنَدَعُهُ؟.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ اور مروان بن الحکم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ کے سال اپنے صحابہ میں سے تیرہ سو سے زائد افراد کے ہمراہ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب سب ذوالحلیفہ کے مقام پر پہنچے تو ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے جانوروں کے گلے میں پٹے ڈالے، انہیں (کوہان سے تھوڑا سا چیر کر) نشان زدہ کیا اور عمرہ کا احرام باندھا“، پھر عروہ بن مسعود ثقفی آیا اور (مسلمانوں کے بارے میں) کہنے لگا کہ ”میں (آپ کے گرد) ایسے چہرے دیکھ رہا ہوں جن کے بارے میں اندیشہ ہے کہ وہ (موقع پڑنے پر) بھاگ جائیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تنہا چھوڑ دیں گے“، یہ سن کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے (نہایت غصے میں) جواب دیا کہ ”تم جا کر لات (بت) کی شرمگاہ چوسو! کیا ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر بھاگ جائیں گے؟“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 42]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1608، 2564، 2583، 3926، 3944، 3945، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2771، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2765، 2766، 4655، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18449، وأخرجه فتح الباري برقم: 1608، 1716، 4983، 6502، 6935، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10598، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3855، 3904، 3925، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2581، 4781، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 474، 515، 811، 1053، 885، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6274، 6479، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 38»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 42 in Urdu