🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4206
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الْجَارُودِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: صَنَعَ بَعْضُ عُمُومَتِي لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامًا، فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَأْكُلَ فِي بَيْتِي وَتُصَلِّيَ فِيهِ، قَالَ: فَأَتَاهُ وَفِي الْبَيْتِ فَحْلٌ مِنْ تِلْكَ الْفُحُولِ، فَأَمَرَ بِجَانِبٍ مِنْهُ فَكُنِسَ وَرُشَّ، فَصَلَّى وَصَلَّيْنَا مَعَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میرے ایک چچا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا تیار کیا اور عرض کی کہ: ”میری دلی خواہش ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لا کر کھانا تناول فرمائیں اور وہاں نماز ادا فرمائیں“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے اور گھر میں (کھجور کے ریشوں سے بنی ہوئی) ایک پرانی چٹائی موجود تھی، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ایک گوشے کے متعلق حکم دیا جسے جھاڑ کر صاف کیا گیا اور اس پر پانی چھڑکا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں نماز ادا فرمائی اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز پڑھی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4206]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 756، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11693، وأخرجه فتح الباري برقم: 639، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4191»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4206 in Urdu