🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4246
جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَنَسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ أَبِي ذَرَّةَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُعَمَّرُ فِي الْإِسْلَامِ أَرْبَعِينَ سَنَةً إِلَّا صَرَفَ اللهُ عَنْهُ ثَلَاثَةَ أَنْوَاعٍ مِنَ الْبَلَاءِ: الْجُذَامُ، وَالْجُنُونُ، وَالْبَرَصُ، فَإِذَا بَلَغَ الْخَمْسِينَ لَيَّنَ اللهُ عَلَيْهِ الْحِسَابَ، فَإِذَا بَلَغَ السِّتِّينَ رَزَقَهُ اللهُ الْإِنَابَةَ بِمَا يُحِبُّ، فَإِذَا بَلَغَ السَّبْعِينَ أَحَبَّهُ اللهُ وَأَحَبَّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ، فَإِذَا بَلَغَ الثَّمَانِينَ قَبِلَ اللهُ حَسَنَاتِهِ وَتَجَاوَزَ عَنْ سَيِّئَاتِهِ، فَإِذَا بَلَغَ التِّسْعِينَ غَفَرَ اللهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، وَسُمِّيَ أَسِيرَ اللهِ فِي الْأَرْضِ، وَشَفَعَ لِأَهْلِ بَيْتِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان بھی حالتِ اسلام میں چالیس سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے تین قسم کی آزمائشیں دور فرما دیتا ہے: جذام (کوڑھ)، جنون (دیوانگی) اور برص (سفید داغ)؛ پھر جب وہ پچاس سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے حساب میں نرمی فرما دیتا ہے، اور جب وہ ساٹھ سال کا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی پسندیدہ انابت (رجوع الی اللہ) کی توفیق مرحمت فرما دیتا ہے، پھر جب وہ ستر سال کا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے محبت فرماتا ہے اور اہل آسمان بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، اور جب وہ اسی سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی حسنات قبول فرما لیتا ہے اور اس کی سیئات سے درگزر فرماتا ہے، پھر جب وہ نوے سال کی عمر کو پہنچ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام اگلے اور پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے، اسے زمین میں اللہ کا قیدی پکارا جاتا ہے اور اسے اپنے گھر والوں کے حق میں شفاعت کرنے والا بنا دیا جاتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4246]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12866، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17555، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7019، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4231»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4246 in Urdu