🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4293
حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي خَلِيفَةَ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُهُ ذَكَرَهُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: أَوْصَانِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا أَنَسُ، أَسْبِغِ الْوُضُوءَ يُزَدْ فِي عُمُرِكَ، يَا أَنَسُ صَلِّ صَلَاةَ الضُّحَى، فَإِنَّهَا صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ مِنْ قَبْلِكَ، يَا أَنَسُ، سَلِّمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ تَكْثُرْ حَسَنَاتُكَ، يَا أَنَسُ، سَلِّمْ عَلَى مَنْ لَقِيتَ مِنْ أُمَّتِي تَكْثُرْ حَسَنَاتُكَ، يَا أَنَسُ، أَكْثِرِ الصَّلَاةَ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ يُحِبَّكَ حَافِظَاكَ، يَا أَنَسُ، بِتْ وَأَنْتَ طَاهِرٌ، فَإِنْ مُتَّ مُتَّ شَهِيدًا، يَا أَنَسُ، وَقِّرِ الْكَبِيرَ، وَارْحَمِ الصَّغِيرَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے انس! وضو کامل طریقے سے کیا کرو، تمہاری عمر دراز کی جائے گی، اے انس! چاشت کی نماز ادا کیا کرو کیونکہ یہ تم سے پہلے گزرے ہوئے کثرت سے رجوع کرنے والے صالحین کی نماز ہے، اے انس! اپنے گھر والوں کو سلام کیا کرو، تمہاری نیکیوں میں اضافہ ہوگا، اے انس! میری امت کے جس فرد سے بھی تمہاری ملاقات ہو اسے سلام کیا کرو، تمہاری نیکیاں زیادہ ہوں گی، اے انس! دن اور رات میں کثرت سے نماز پڑھا کرو، تمہارے دونوں محافظ فرشتے تم سے محبت کرنے لگیں گے، اے انس! باوضو ہو کر سویا کرو، کیونکہ اگر اس حالت میں تمہیں موت آگئی تو تم شہادت کا رتبہ پاؤ گے، اے انس! بڑوں کی توقیر کرو اور چھوٹوں پر رحم کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4293]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5449، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 787، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7396، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4277»


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4293 in Urdu