🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4331
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: بَعَثَنِي أَبُو طَلْحَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَدْعُوَهُ، وَقَدْ جَعَلَ لَهُ طَعَامًا، قَالَ: فَأَقْبَلْتُ وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ النَّاسِ، قَالَ: فَنَظَرَ إِلَيَّ فَاسْتَحْيَيْتُ، فَقُلْتُ: أَجِبْ أَبَا طَلْحَةَ، فَقَالَ لِلنَّاسِ: قُومُوا، فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّمَا صَنَعْتُ شَيْئًا لَكَ، قَالَ: فَمَسَّهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَعَا لَهَا فِيهِ بِالْبَرَكَةِ، وَقَالَ: أَدْخِلْ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِي عَشَرَةً، قَالَ: كُلُوا، فَأَخْرَجَ لَهُمْ شَيْئًا بَيْنَ أَصَابِعِهِ، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، وَخَرَجُوا، فَمَا زَالَ يُدْخِلُ عَشَرَةً وَيُخْرِجُ عَشَرَةً حَتَّى لَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ أَحَدٌ إِلَّا دَخَلَ فَأَكَلَ حَتَّى شَبِعَ، قَالَ: ثُمَّ هَيَّأَهَا فَإِذَا هِيَ مِثْلُهَا حِينَ أَكَلُوا مِنْهَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کی دعوت کرنے کے لیے بھیجا جبکہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کچھ کھانا تیار کر رکھا تھا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں جب پہنچا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے ساتھ تشریف فرما تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا تو مجھے حیا محسوس ہوئی، پھر میں نے عرض کیا کہ ”سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کی دعوت قبول فرمائیں“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: ”اٹھ کھڑے ہو“، (یہ دیکھ کر) سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے تو صرف آپ کے لیے تھوڑا سا کھانا تیار کیا تھا“، راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کھانے کو مس فرمایا اور اس میں برکت کی دعا فرمائی، پھر فرمایا: ”میرے صحابہ میں سے دس افراد کو اندر بلاؤ“، اور ان سے فرمایا: ”تم سب کھاؤ“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کے درمیان سے ان کے لیے کچھ نکالا تو انہوں نے سیر ہو کر کھایا اور باہر آ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل دس افراد کو اندر داخل کرتے اور دس کو نکالتے رہے یہاں تک کہ مجمع میں سے کوئی ایک شخص بھی ایسا نہ بچا جو اندر جا کر پیٹ بھر کر کھانا نہ کھا چکا ہو، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کھانے کو درست کر کے رکھا تو وہ بالکل ویسا ہی (بھرپور) تھا جیسا ان کے کھانے کے وقت تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4331]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 4145] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 412، 3385، 5066، 5135، 6310، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2040، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3630، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12870، 13015، 13135، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1725، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 43، وأخرجه فتح الباري برقم: 3385، 3875، 5066، 5068، 5135، 6310، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 50، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 803، 3904، 3987، 6481، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14119، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 546، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4315»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4331 in Urdu