🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4390
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي عَمْرٌو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ أَبَا مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيَّ حَجَّ، فَدَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَتْ تَسْأَلُهُ عَنِ الشَّامِ، وَعَنْ بَرْدِهَا، فَجَعَلَ يُخْبِرُهَا، فَقَالَتْ: كَيْفَ يَصْبِرُونَ عَلَى بَرْدِهَا؟ فَقَالَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّهُمْ يَشْرَبُونَ شَرَابًا يُقَالُ لَهُ: الطِّلَاءُ، فَقَالَتْ: صَدَقَ اللهُ وَبَلَّغَ حِبِّي، سَمِعْتُ حِبِّي، يَقُولُ: إِنَّ نَاسًا مِنْ أُمَّتِي يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا.
قَالَتْ: وَكَيْفَ يَصْنَعُ النِّسَاءُ؟ قَالَ: يَدْخُلْنَ الْحَمَّامَاتِ، قَالَتْ: صَدَقَ اللهُ وَبَلَّغَ حِبِّي، سَمِعْتُ حِبِّي، يَقُولُ: مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَضَعُ ثَوْبَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا إِلَّا لَمْ يَحْبُهَا مِنَ اللهِ سِتْرٌ.
محمد بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابو مسلم الخولانی رحمہ اللہ نے حج کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو سیدہ ان سے ملک شام اور وہاں کی سردی کے بارے میں دریافت کرنے لگیں اور وہ انہیں اس کی تفصیلات بتانے لگے، سیدہ نے پوچھا کہ ”وہ لوگ اس قدر سردی پر صبر کیسے کرتے ہیں؟“ انہوں نے عرض کی: اے ام المومنین! وہ ایک مشروب پیتے ہیں جسے «الطِّلَاءُ» ”پکا ہوا گاڑھا شربت“ کہا جاتا ہے، سیدہ نے فرمایا: ”اللہ نے سچ فرمایا اور میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے حق پہنچا دیا، میں نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: «إِنَّ نَاسًا مِنْ أُمَّتِي يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا» ”میری امت کے کچھ لوگ شراب پئیں گے اور اس کا نام بدل کر اسے کچھ اور نام دیں گے“، پھر سیدہ نے دریافت کیا کہ ”وہاں کی عورتیں کیا کرتی ہیں؟“ انہوں نے عرض کی: وہ عوامی حماموں میں داخل ہوتی ہیں، تو سیدہ نے فرمایا: ”اللہ نے سچ فرمایا اور میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے حق پہنچا دیا، میں نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: «مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَضَعُ ثَوْبَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا إِلَّا لَمْ يَحْبُهَا مِنَ اللَّهِ سِتْرٌ» ”جو عورت بھی اپنے گھر کے علاوہ کہیں اور اپنے کپڑے اتارتی ہے، تو اللہ تعالیٰ اس سے اپنی دی ہوئی پردہ پوشی کا انعام ختم فرما دیتا ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4390]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح المرفوع منه فقط»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 5658، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2100، وأخرجه فتح الباري برقم: 5269، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7319، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3350، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4373»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4390 in Urdu