🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4438
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُرَّةَ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: اشْتَرَيْتُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نُمْرُقَةً، فَأَلْقَيْتُهَا لَهُ، فَكَأَنَّهُ كَرِهَ ذَلِكَ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ سُخْطِ اللهِ وَسُخْطِ رَسُولِهِ، فَقَالَ: مَا هَذِهِ يَا عَائِشَةُ؟ فَقَالَتْ: إِذَا دَخَلَ عَلَيْكَ دَاخِلٌ أَوْ جَاءَكَ وَفْدٌ، فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ، إِنَّ أَصْحَابَ هَذِهِ الصُّوَرِ يُعَذَّبُونَ عَذَابًا لَا يُعَذَّبُهُ أَحَدٌ مِنَ الْعَالَمِينَ، يُقَالُ لَهُمْ: أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ.
القاسم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک چھوٹا تکیہ (گاؤ تکیہ) خریدا اور اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رکھ دیا، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روئے مبارک سے ایسا لگا جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ناپسند فرمایا ہے، تو میں نے عرض کیا: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ سُخْطِ اللَّهِ وَسُخْطِ رَسُولِهِ» ”میں اللہ کی ناراضی اور اس کے رسول کی ناراضی سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے عائشہ! یہ کیا ہے؟“، میں نے عرض کیا: (میں نے اسے اس لیے رکھا ہے کہ) جب کوئی آنے والا آپ کے پاس آئے یا کوئی وفد حاضر ہو (تو وہ اس پر تشریف فرما ہوں)، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! یقیناً ان تصویروں کو بنانے والوں کو ایسا عذاب دیا جائے گا جو جہانوں میں سے کسی اور کو نہیں دیا گیا ہوگا، اور ان سے کہا جائے گا کہ جو تم نے پیدا کیا (بنایا) ہے اسے زندہ کرو“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4438]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه أبو بكر الشافعي في الغيلانيات [رقم 634] ، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4421»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4438 in Urdu