🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4453
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْوَرْدِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يَقُولُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «كُلُّ مَنْ حُوسِبَ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ هَلَكَ» ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: {يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا} [الانشقاق: 8] ، قَالَ: «إِنَّمَا ذَلِكَ الْعَرْضُ يَا عَائِشَةُ، فَأَمَّا كُلُّ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ هَلَكَ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن جس کسی کا بھی محاسبہ کیا گیا وہ ہلاک ہو گیا،“ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا اللہ تعالیٰ (قرآنِ کریم میں) یہ نہیں فرماتا: ﴿يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴾ ”عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا،“ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! اس سے مراد تو محض (اعمال کی) پیشی ہے، لیکن جس شخص کے حساب میں جرح و باریک بینی کی گئی وہ تو ہلاک ہو گیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4453]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 103، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2876، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2426، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 197، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8590، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4436»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4453 in Urdu