🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4501
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ أَخَا أَبِي قُعَيْسٍ، اسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا فَأَبَتْ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّهُ عَمُّكِ فَأَدْخِلِيهِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي الْمَرْأَةُ وَلَمْ يُرْضِعِ الرَّجُلُ؟ قَالَ: إِنَّهُ عَمُّكِ فَأَدْخِلِيهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا ابوقُعیس رضی اللہ عنہ کے بھائی نے ان کے پاس حاضر ہونے کی اجازت چاہی تو انہوں نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا، پھر انہوں نے اس بات کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ تمہارے چچا ہیں، لہٰذا انہیں اندر آنے دو“، انہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول! مجھے تو محض اس عورت نے دودھ پلایا ہے، اس مرد نے تو دودھ نہیں پلایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر ارشاد فرمایا: ”وہ تمہارے چچا ہیں، انہیں داخل ہونے کی اجازت دے دو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4501]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2503، 2938، 4811، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1444، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3300، 3302، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2055، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24925، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1277، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2248، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2081، 2874، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 223، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7444، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 15410، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2849، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4484»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4501 in Urdu