🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4639
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ صَائِمَتَيْنِ، فَعَرَضَ لَنَا طَعَامٌ اشْتَهَيْنَاهُ، فَأَكَلْنَا مِنْهُ، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَدَرَتْنِي إِلَيْهِ حَفْصَةُ وَكَانَتِ ابْنَةَ أَبِيهَا، فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللهِ، إِنَّا كُنَّا صَائِمَتَيْنِ الْيَوْمَ، فَعَرَضَ لَنَا طَعَامٌ اشْتَهَيْنَاهُ، فَأَكَلْنَا مِنْهُ، فَقَالَ: اقْضِيَا يَوْمًا آخَرَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”میں اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا دونوں روزے سے تھیں، اسی دوران ہمارے سامنے ایسا کھانا پیش کیا گیا جس کی ہمیں رغبت ہوئی تو ہم نے اس میں سے کھا لیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا مجھ سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب لپکیں اور وہ اپنے والد کی بیٹی تھیں (یعنی ان جیسی جرات و بیباکی ان میں تھی)، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! ہم دونوں آج روزے سے تھیں، پھر ہمارے سامنے ایسا کھانا لایا گیا جس کی ہمیں خواہش ہوئی تو ہم نے اسے کھا لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم دونوں اس کے بدلے کسی اور دن کی قضا کر لو“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4639]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 735، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2457، وأخرجه موطأ مالك برقم: 682، وأخرجه فتح الباري برقم: 1867، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6317، 6429، 7388، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3505، وأخرجه شرح السنة برقم: 1814، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1325، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4619»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4639 in Urdu