🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4744
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَفَاضَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ آخِرِ يَوْمِهِ حِينَ صَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ رَجَعَ، فَمَكَثَ بِمِنًى لَيَالِيَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ يَرْمِي الْجَمْرَةَ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ، كُلُّ جَمْرَةٍ سَبْعُ حَصَيَاتٍ، وَيَقِفُ عِنْدَ الْأُولَى وَعِنْدَ الثَّانِيَةِ، فَيُطِيلُ الْقِيَامَ وَيَتَضَرَّعُ، ثُمَّ يَرْمِي الْجَمْرَةَ الثَّالِثَةَ، وَلَا يَقِفُ عِنْدَهَا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یومِ نحر کے) آخری پہر میں جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز ادا کر چکے تھے، طوافِ افاضہ فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے اور ایامِ تشریق کی راتیں منیٰ ہی میں قیام فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم زوالِ آفتاب کے بعد جمرات کی رمی فرماتے تھے، ہر جمرہ کو سات کنکریاں مارتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے اور دوسرے جمرہ کے پاس طویل قیام فرماتے اور نہایت عجز و نیاز کے ساتھ دعا مانگتے، پھر تیسرے جمرہ کو کنکریاں مارتے اور وہاں (دعا کے لیے) نہیں ٹھہرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4744]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1973، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24071، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1799، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2971، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4725»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4744 in Urdu