🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4946
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مَعْشَرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: عَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَا أَقُولُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: قُلِ: الْحَمْدُ لِلهِ، قَالَ الْقَوْمُ: مَا نَقُولُ لَهُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: قُولُوا: رَحِمَكَ اللهُ، قَالَ الرَّجُلُ: مَا أَرُدُّ عَلَيْهِمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: قُلْ: يَهْدِيكُمُ اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں ایک شخص کو چھینک آئی تو اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں (جواباً) کیا کہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“ کہو۔“ پھر لوگوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم اس کے جواب میں کیا کہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کہو: «يَرْحَمُكَ اللَّهُ» ”اللہ تم پر رحم فرمائے“۔“ اس شخص نے پھر دریافت کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں انہیں پلٹ کر کیا جواب دوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم کہو: «يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالُكُمْ» ”اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارے حالات درست فرما دے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4946]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 23975، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7025، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2596، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5520، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4925»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4946 in Urdu