🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4963
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ:" جَاءَتْ جُوَيْرِيَةُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ: إِنِّي وَقَعْتُ فِي السَّهْمِ لِثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ - أَوْ لِابْنِ عَمٍّ لَهُ - فَكَاتَبْتُهُ عَلَى نَفْسِي، فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَسْتَعِينُهُ عَلَى كِتَابِي. فَقَالَ: «هَلْ لَكِ فِي خَيْرٍ مِنْ ذَلِكَ أَقْضِي كِتَابَكِ وَأَتَزَوَّجُكِ؟» قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: «فَقَدْ فَعَلْتُ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”میرا حصہ سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ یا ان کے کسی چچا زاد بھائی کے حصے میں آیا ہے، چنانچہ میں نے اپنی آزادی کے لیے ان سے مکاتبت کا معاہدہ کر لیا ہے، اب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے اس بدلِ کتابت کی ادائیگی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مدد کی طالب ہو کر آئی ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس سے بہتر بات پسند کرو گی کہ میں تمہارا بدلِ کتابت ادا کر دوں اور تم سے نکاح کر لوں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تحقیق میں نے ایسا کر دیا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4963]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 3931، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25833، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6853، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4054، 4055، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4747، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7214، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4942»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4963 in Urdu