🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5068
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَتَيْتُ حِمْصَ، فَقَالَ لِي نَفَرٌ مِنْهُمْ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، اقْرَأْ عَلَيْنَا، فَقَرَأْتُ سُورَةَ يُوسُفَ، فَقَالَ لِي رَجُلٌ: مَا هَكَذَا أُنْزِلَتْ، فَقُلْتُ لَهُ: وَيْحَكَ، وَاللهِ لَقَدْ قَرَأْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَحْسَنْتَ قَالَ: فَبَيْنَا أَنَا أُرَادُّهُ بِالْكَلَامِ، إِذْ وَجَدْتُ مِنْهُ رِيحَ الْخَمْرِ، فَقُلْتُ لَهُ: أَتَشْرَبُ الرِّجْسَ، وَتُكَذِّبُ بِالْقُرْآنِ؟ لَا جَرَمَ، لَا تَبْرَحْ حَتَّى أَجْلِدَكَ حَدًّا، فَجَلَدْتُهُ حَدًّا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں حمص آیا تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے مجھ سے کہا کہ اے ابوعبدالرحمن! ہمیں قرآنِ کریم پڑھ کر سنائیے، چنانچہ میں نے انہیں سورہ یوسف پڑھ کر سنائی تو ایک شخص بول اٹھا کہ یہ سورت اس طرح نازل نہیں ہوئی ہے۔ میں نے اس سے کہا: تجھ پر افسوس! اللہ کی قسم میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ سورت تلاوت کی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (میری قرات کی تحسین کرتے ہوئے) فرمایا تھا: «أَحْسَنْتَ» ”تم نے بہت عمدہ پڑھا ہے“۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ابھی میں اس سے گفتگو کر ہی رہا تھا کہ مجھے اس کے منہ سے شراب کی بو آئی، تو میں نے اسے مخاطب کر کے کہا: کیا تم ایک طرف تو اس گندگی (شراب) کو پیتے ہو اور دوسری طرف قرآنِ کریم کو جھٹلاتے ہو؟ تم یہاں سے اس وقت تک ہرگز نہیں جا سکتے جب تک میں تم پر شرعی حد جاری نہ کر دوں، چنانچہ میں نے اسے حد کے کوڑے لگائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5068]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: الحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4715، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 801، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4023، وأخرجه مسند البزار برقم: 1499، 1500، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8323، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5046»

الحكم على الحديث:
الحديث صحيح


Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 5068 in Urdu